سینیٹ الیکشن، واٹس ایپ چیٹ کے مرکزی کردار عبدالسلام آفریدی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا




 اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدو فروخت سے متعلق منظر عام پر آنے والی واٹس ایپ چیٹ کے مرکزی کردار رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے۔


تحریری جواب میں عبدالسلام آفریدی نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن سے ایک دن قبل غیرملکی نمبر سے پیغام ملا، پیغام میں پی پی امیدوار کو ووٹ کے عوض آٹھ کروڑ کی آفرکی گئی، اس شخص نے اپنا نام عادل شاہ بتایا۔عبدالسلام آفریدی نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ پیغام کے بارے میں وزیراعلی کو فوری آگاہ کیا، وزیراعلی نے مشکوک شخص کی پہچان کیلئے رابطہ جاری رکھنے کی ہدایت کی، چیٹ میں مشکوک شخص نے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی کابھی نام لیا اور مزید اراکین کو بھی آٹھ کروڑ دینے کی پیشکش کی گئی۔


الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں رکن کے پی اسمبلی نے بتایا کہ عادل شاہ نے مزید دو اراکین اسمبلی سے بھی ڈیل مکمل ہونےکاانکشاف کیا اور  کوہاٹ سے ن لیگ کے امیدوار عباس آفریدی سے ملاقات کی آفرکی، پارٹی کو شکست سے بچانے کیلئے گفتگو کو میڈیا کے سامنے لایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریری جواب میں کہا گیا کہ عادل شاہ، عباس آفریدی اور احمد کنڈی کرپشن اورہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں۔

Blogger Template

Hellow We are Stylo Templates. We Offers You To Create Custom Blogger Template Design For You.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی