آسٹریا کے وفاقی وزیر صحت روڈلف انشوبر بیمار، کورونا وائرس کے متعدد بار ٹیسٹ


 

ویانا(المیر باجوہ)آسٹریا کے وفاقی وزیر صحت بیمار ہو گئے جس پر ان کے متعدد کورونا ٹیسٹ کرائے گئے جن کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔ ایک پریس کانفرنس میں چیف میڈ یکل آفیسر کتھرینا ریچ ،ویکسی نیشن کی تقسیم کی سربراہ ماریہ پولکے کورینیک اوراے جی ای ایس کرسٹا ورتھرمر ہوچے نے آسٹریا میں کورونا ویکسین کے حوالے سے پیشرفت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر موجود صحافی نے آسٹرین وزیر صحت کے بارے میں سوال کیا کہ انکی بیماری کے متعلق بتایا جائے؟اس پر جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ روڈلف انشوبر کا کورونا


ٹیسٹ منفی آیاہے ،آج صرف بیماری کی وجہ سے وزیر صحت کو پریس کانفرنس سے معذرت کرنی پڑی۔ ایک اور صحافی کے اس سوال پر کہ کیا وزیر صحت آنشوبر کو کورونا ہے یا کوئی بیماری ہے؟ اور ڈریکسل نے واضح کیا کہ پچھلے دنوں وزیر صحت کے کئی بار ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ٹیسٹ کے نتائج منفی تھے۔

Blogger Template

Hellow We are Stylo Templates. We Offers You To Create Custom Blogger Template Design For You.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی